• 16 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

اذان کے وقت کی دعا

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم اذان سنو تو جیسے مؤذّن کہتا ہے اُس کے ساتھ اُسی طرح دہراؤ۔ اور حضرت عمر ؓ سے مروی ہے جو مؤذّن کے ساتھ ساتھ اذان کے کلمات خلوص دل سے دہرائے اور حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ۔ حَیَّ عَلَی الفَلَاحِ (یعنی نماز اور کامیابی کی طرف آؤ) کے وقت یہ کہے۔

لَا حَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ِ۔ یعنی اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوت اور طاقت حاصل نہیں۔ وہ جنت میں داخل ہو گا۔

(مسلم کتاب الصلٰوۃ)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ55)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبہ و طالبات جلسہ سالانہ برطانیہ 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اکتوبر 2022