• 26 اپریل, 2024

اىڈىٹر کے نام خطوط

  • مکرم ماہد ناصر۔ متعلم جامعہ احمدىہ کىنىڈا  لکھتے ہىں:

روزنامہ الفضل آن لائن لندن مىں قسط وار شائع ہونے والے اسلامى اصطلاحات اور ان کا درست استعمال سے متعلق مضامىن  بہت معلوماتى ہىں ۔قرآن و سنت کے حوالوں کے ساتھ ساتھ ،سلطان القلم حضرت مسىح موعود علىہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام کے ارشادات کى روشنى مىں اسلامى اصطلاحات کا صحىح اور برمحل استعمال پہلى دفعہ اتنى تفصىل سے روزنامہ الفضل آن لائن مىں پڑھا ہے۔ اللھم بارک وزد۔

خاکسار جب بھى الفضل ىا دوسرے جماعتى لٹرىچر کا مطالعہ کرتا ہے  تو ہر مضمون  کے پڑھنے کے بعد مضمون نگار کو جزاک اللہ خىرا کى دعا دىتا ہے۔ آپ نے 23 /اکتوبر کے ادارىے مىں ’’اسلامى اصطلاح جَزَاکَ اللّٰہ خَىراً کا استعمال‘‘ پر روشنى ڈالى ہے جس سے مىں نے بہت حظ اٹھاىا۔ خاکسار دعا تو اپنے پىارے آقا کے لئے پہلے ہى سےکرتا ہے مگر اب حضور انور کے ہر خطبہ  جمعہ، خطابات اور اىم ٹى اے پر پىارے آقا کے ہر پروگرام کے بعد ’’جزاک اللّٰہ ىا سىدى!‘‘ کو اپنا دستور بنا لے گا۔ ان شاء اللّٰہ

  • مکرمہ بشرىٰ نذىر آفتاب۔ سسکاٹون، کىنىڈا سے تحرىر کرتى ہىں:

الحمد للہ! روزنامہ الفضل آن لائن مىں  دنىا بھر مىں ہونے والے جلسہ ہائے سالانہ کے بارے مىں دلچسپ اور معلومات سے بھر پور مضامىن شائع ہونے کے بعد اب اسلامى اصطلاحات کے بارے مىں روز نامہ الفضل آن لائن مىں قسط وار شائع ہونے والے غذائىت سے بھر پور مضامىن اور جاندار ادارىے ازدىاد علم کا باعث بن رہے ہىں۔ اىک لکھارى کا مضمون ’’اىک احمدى کو عىد مىلاد النبى ﷺکىسے منانى چاہىے‘‘ بہت پسند آىا۔ ہر مضمون نگار کے لئے دل کى گہرائىوں سے دعا نکلتى ہے۔ اللہ کرے زور قلم اور زىادہ۔  جزاک اللّٰہ خىرا

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ