• 9 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

نماز سے سلام پھیرنے کی دُعا

رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبانؓ کے بیان کے مطابق نماز کے بعد آنحضورؐ تین مرتبہ ’’اَسْتَغْفِرُا للّٰہَ‘‘ (یعنی میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں) پڑھ کر پھر یہ دُعا پڑھتے تھے۔

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ

(مسلم کتاب المساجد)

ترجمہ: اے اللہ! تیرا نام سلام ہے، سلامتی تجھ سے ہی ملتی ہے۔ اے جلال اور عزت والے! تو بہت برکت والا ہے۔

حضرت مغیرہؓ بن شعبہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نماز سے سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ یہ کلمات دہراتے تھے:

لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہت اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر ایک امر پر قادر ہے۔

اس کے بعد یہ دُعا کرتے:

اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! تیری عطا کو کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جو تو روک دے وہ کوئی عطا نہیں کر سکتا اور کسی بزرگ کی بزرگی تیرے مقابلہ میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ73-74)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

شاہد آفریدی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 نومبر 2022