• 18 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ عَافِنِي فِيْمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ وَاهْدِنِيْ فِيْمَنْ هَدَيْتَ وَقِنِيْ شَرَّ مَا قَضَيْتَ وَبَارِكْ لِيْ فِيمَا أَعْطَيْتَ إِنَّكَ تَقْضِيْ وَلَا يُقْضٰى عَلَيْكَ إِنَّهٗ لَا يَذِلُّ مَنْ وَّالَيْتَ سُبْحَانَكَ رَبَّنَا تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ

(ابن ماجہ کتاب الصلوٰۃ نمبر حدیث نمبر1178)

ترجمہ: ’’اے اللہ! تو جنہیں عافیت بخشتا ہے، مجھے بھی ان میں (شامل کر کے) عافیت بخش اور جن سے تو محبت رکھتا ہے ان میں (شامل کر کے) مجھ سے محبت رکھ اور جنہیں تو نے ہدایت دی، ان میں (شامل کر کے) مجھے بھی ہدایت دے اور تو نے جو بھی فیصلہ کیا ہے اس کے شر سے مجھے محفوظ فر ما اور جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما، یقیناً تو ہی فیصلے کرتا ہے، تیرے مقابلے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا اور جسے تو دوست رکھے وہ کہیں ذلیل نہیں ہو سکتا، اے ہمارے رب تو پاک ہے، تو برکتوں والا اور رفعتوں والا ہے۔‘‘

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی نماز میں پڑھی جانے والی دعائے قنوت ہے۔

حضرت حسن بن علیؓ کو آنحضرت ﷺ نے وتر میں پڑھنے کے لئے یہ دعائے قنوت سکھلائی۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

مَیں صرف اہل وطن کو یہ کہنا چاہتا ہوں

اگلا پڑھیں

روکوپُر (سیرالیون) میں نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت