• 25 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ إِنِّي تَوَجَّهْتُ بِكَ إِلَى رَبِّي فِيْ حَاجَتِيْ هَذِهِ لِتُقْضَى لِي اَللّٰهُمَّ فَشَفِّعْهُ فِيَّ

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺبَاب فِي دُعَاءِ الضَّيْفِ حدیث: 3578)

ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے مانگتاہوں اور تیرے نبی محمد ﷺ جو نبی رحمت ہیں کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، میں نے آپ کے واسطہ سے اپنی اس ضرورت میں اپنے رب کی طرف توجہ کی ہے تاکہ تو اے اللہ ! میری یہ ضرورت پوری کردے۔ اے اللہ تو میرے بارے میں ان کی شفاعت قبول کر ۔

یہ پیا رے سیدومولی نبی حضر ت محمد ﷺ کی بینائی کے لوٹ آنےکی دعا ہے۔

حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: آپ دعا فرمادیجئے کہ میری بصا رت لوٹ آئے، آپ نے فرمایا: اگر تم چا ہو تو میں دعاکروں اور اگر چاہو تو صبر کرو، کیوں کہ یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر (و سود مند) ہے۔ اس نے کہا: دعاہی کردیجئے، تو آپ نے اسے حکم دیاکہ وضو کرو، اور اچھی طرح سے وضو کرو اور پھر مندرجہ بالا دعا کر نے کی ھدایت فرمائی۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

آنحضورﷺ کا معجزہ