• 23 اپریل, 2024

چودھری محمد علی مضطر مرحوم

مجسم با وفا ہو کر گزاری زندگی تُو نے
بہت حسرت رہی یہ راز تجھ سے دلبرا! سیکھیں

خلافت کے ہی سایہ میں کٹی ہے زندگی تیری
تڑپ تیری کہ سب یاں سے ادائے دلربا سیکھیں

معلم تُو مثالی تھا، ادب تیرا نمایاں تھا
سخن گوئی اگر سیکھیں تو تجھ سے بر ملا سیکھیں

جنہیں تو نےسکھایا تھا کھلاڑی وہ رہے فاتح
عجب تیری ادائیں تھیں کہ تجھ سے رہنما سیکھیں

تُو اپنی ذات میں تنہا نہیں تھا انجمن پیارے!
تری ان خصلتوں سے کاش! ہم بھی تو ذرا سیکھیں

ترے مرقد سے بھی آتی ہے روزوشب صدا پیارے
جو مقصد زیست کا چاہیں وہ آدابِ فنا سیکھیں

نہ بھولیں گے ترے پیغام کو ہم عمر بھر پیارے
ترے درجات ہوں اونچے، تری ہم ہر ادا سیکھیں

خدایا! دے ہمیں توفیق ایسی رہ پہ چلنے کی
تری مرضی کی راہ پر ہم بھی چلنا، اے خدا! سیکھیں

منیر ناتواں کی کاش! یہ حسرت بھی پوری ہو
کہ جیسی چاہتا تھا تُو وہی ہم بھی ہدیٰ سیکھیں

(منیر باجوہ۔ ہمبرگ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی