• 6 مئی, 2024

’’مضمون بالا رہا‘‘ کی یاد میں ایک نشست

اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق و مدد سےجماعت جرمنی اس کوشش میں لگی رہتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح راہ مستقیم کی راہ لوگوں کو دیکھانے کا فریضہ ادا ہوجائے اور اس زمانے کے امام مہدی و مسیح موعود علیہ السلام کا لایا ہوا پیغام دنیا میں رہنے والوں تک پہنچ جائے۔اس کاوش میں مجلس انصاراللہ جرمنی بھی اپنا معتدبہ اور وافرحصہ ڈالتی ہے۔ اس سعی اور جدوجہد میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ایک ان میں سے یہ ہے کہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ میں بیان فرمودہ مضامین کوپھیلایا جائےاوراس میں بیان فرمودہ اسلام کے احکامات کی حکمت و فلاسفی سے دُنیا کو روشناس کروایا جائے۔ ان پروگرامز کوکروانے کا سہرا جماعت جرمنی کی ذیلی تنظیم انصاراللہ نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔اس سال اس عنوان کے تحت جرمنی بھر کی مجالس نے بھر پور پروگرام کروائے اور ’’مضمون بالا رہا‘‘ کی بازگشت جرمنی بھر میں سنی گئی۔ ہماری باری اس پروگرام کو کروانے کی موٴرخہ23؍نومبر 2022ء کوتھی۔ اس پروگرام کے روحِ رواں تو ہماری تنظیم کے زعیم مکرم ڈاکٹر عاصم محمد طارق صاحب تھے۔ لیکن تبلیغ کے میدان میں شوق و ذوق سے اپناحصہ ڈالنے والے ہماری جماعت کے صدر صاحب مکرم طاہر احمد ظفر سب سے آگے نظر آئے۔ حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کو شامل کرنے کےلیے انصاراللہ میں شامل دوستوں نے اپنے پیارے آقا کی خدمت میں خطوط بھی ارسال کیے۔ جہاں عاملہ کے ممبران کی میٹنگز ہوئیں،وہاں دوسرے احباب کے مشورہ جات کو بھی شامل کر کےپروگرام ترتیب دیا گیا۔مرتب شدہ پروگرام کی تشہیر و منادی کرنے کےتمام ممکنہ اقدام اُٹھائے گے۔ مقررہ تاریخ اور دن پر مہمانوں کا مسجد حمد Wittlich کے دروازے پر خوش دلی سے استقبال کیا جاتا رہا۔جو مہمانان کرام وقت مقررہ سے قبل تشریف لاتے رہے انہیں گرم گرم coffee پیش کی جاتی رہی۔ طے شدہ وقت پر اس تقریب کا آغاز ہوا۔صدارت کرنے کی توفیق صدر صاحب جماعت کوملی۔تلاوت قرآن کریم مکرم Kasim Dalkilic نے بڑی پیاری آواز میں کی اور جرمن ترجمہ پیش کرنے کی سعادت بھی انہی کے حصہ میں آئی۔ اس کے بعدجرمن زبان میں تیار کردہ ایک ویڈیو دیکھائی گئی، جس میں جماعت جرمنی کی activities 2019 ء کی ایک مختصر جھلک پیش کی گئی تھی۔

بعدہ مکرم انصر احمد صاحب مربی سلسلہ کوبلنزنے پروگرام میں جان ڈالی اور اپنی دھیمی اور پیاری آواز میں اس کتاب میں موجود فلسفہ اور حکمت کو اُجاگر کیااوران کی مدد مکرم فائز احمد صاحب مربی سلسلہ نے video project کے ذریعہ کی۔ جب سوالات کا موقع مہمانوں کو دیا گیا، تو معزز ین نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا اور کھل کر سوالات کیے۔ جوابات دینے میں معاونت مکرم صدر صاحب جماعت اور خاکسارنے کی۔نشست کے آخر میں مہمان داری کی گئی اور پاکستانی کھانے پیش کیے گئے۔ کھانا کھانے کے دوران بھی مہمان پرور اپنے مہمانوں کے ساتھ رہے اور اُن کی گفتگو میں اس کتاب میں موجود حکمت آموز اور حکمت آمیز باتوں کی چاشنی ڈالتے رہے۔ جونہی مہمانانِ گرامی واپس جانے کے لیے تیار ہوتے تو اُن کو ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ پیش کی جاتی رہی۔ جس کو انہوں نے خوش دلی اور مسرت سے قبول کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں خدام الاحمدیہ کے ممبران نے بھی سعادت پائی۔ شعبہ ضیافت کی ٹیم نے مکرم قمر الزمان سیکریٹری صاحب ضیافت کی نگرانی میں مکمل تعاون مہیا کیا اور یوں یہ پروگرام اپنی برکات بکھیرتا ہوا اختیام پذیر ہوا۔ جرمن مہمانان کرام کی تعداد 16 نوٹ کی گئی۔ اللہ تعالیٰ سے عجزوانکساری سے دعا کی جاتی ہے، کہ اللہ تعالیٰ سب سرگرمی سے کام کرنے والوں کےکام میں برکت پیدا کر دے اور ہم سب کو اس قابل بنائے کہ ہم سب اس کتاب میں موجود فلسفہ اور حکمت کی باتوں کو خود سمجھتے ہوئےدوسرے کو بھی سمجھانے والے ہوں۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔مربی سلسلہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی