• 19 اپریل, 2024

سب سے زیادہ حق والدین کا ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ انسان پر خدا تعالیٰ کی ذات کے بعد سب سے زیادہ حق اس کے والدین کا ہے جو اس کی پرورش میں حصہ لیتے ہیں …اللہ تعالیٰ کہتا ہے میرے ساتھ تعلق جوڑو، میری عبادت کرو اور اس حق کو ادا کرنے کی معراج بھی تم تب حاصل کروگے جب حقوق العباد کی طرف توجہ ہوگی اور اس کے لئے قدم بہ قدم راہنمائی بھی فرمائی اور اس کے لئے ابتدا،والدین سے حسن سلوک سےشروع کی۔والدین سے حسن سلوک کروگے ان کا مقام ان کو دوگے، ان کی عزت و احترام کروگے، ان کے لئے عدل کے معیار تب قائم ہوں گے جب تم اس بات پر قائم ہوگے کہ والدین سے احسان کا سلوک کرنا ہے،ان کے بڑھاپے میں ان کا خیال رکھنا ہے،ان کی سخت بات سن کر بھی ان سے سختی سے کلام نہیں کرنا…ان سے سختی سے بات نہ کرکے اور ان کی ڈانٹ سن کر خاموش رہنے سے تم نے ان کا حق ادا نہیں کردیا۔یہ تو والدین سے عدل کا ایک بنیادی خُلق ہے۔ اس کے بغیر تو تمہاری انسانیت ہی مَحَلِّ نظر ہو جاتی ہے۔ والدین کے احسان کا اوّل تو بدلہ نہیں اتارسکتے اور اگر کوئی چیز والدین سے احسان کا درجہ رکھ سکتی ہے تو وہ یہ ہے کہ ان کی تمام تر سختیوں اور ناروا سلوک کے باوجود اس بات پر تم نے عمل کرنا ہے …ان کو نرمی اور عزت کے ساتھ مخاطب کرنا ہے۔‘‘

(اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یوکے 2016ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 فروری 2020