• 7 مئی, 2024

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو

’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو جب تم ایک معین مدت کے لیے قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔ اب یہ دیکھیں کتنا خوبصورت حکم ہے بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں بڑا اعتبار ہے کیا ضرورت ہے لکھنے کی۔ ہم تو بھائی بھائی کی طرح ہیں لکھنے کا مطلب تو یہ ہے کہ بے اعتباری ہے اس طرح سے تو ہمارے اندر دوری پیدا ہوگی اور ہمارے اندر رنجشیں بڑھیں گی اور ہمارے آپس کے تعلقات خراب ہوں گے تو یاد رکھیں کہ اگر تعلقات خراب ہوتے ہیں اور اگر تعلقات خراب ہوں گے تو تب ہوں گے جب قرآن کریم کے حکم کی خلاف ورزی کریں گے نہ کہ قرآن کریم پر عمل کرنے سے‘‘

(خطبات مسرور جلد دوم صفحہ565)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ