• 27 اپریل, 2024

آج کی دعا

مَا یَفۡتَحِ اللّٰہُ لِلنَّاسِ مِنۡ رَّحۡمَۃٍ فَلَا مُمۡسِکَ لَہَا ۚ وَ مَا یُمۡسِکۡ ۙ فَلَا مُرۡسِلَ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ۔

(سورۃ فاطر:3)

ترجمہ:اللہ انسانوں کے لئے جو رحمت جاری کر دے اُسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جو چیز وہ روک دے اُسے اس کے (روکنے) کے بعد کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں

ہاتھ میں تیرے ہے ہر خُسران و نفع  و عُسْر و یُسْر
تُو ہی کرتا ہے کسی کو بےنوا یا بختیار
ٹوٹے کاموں کو بنا دے جب نگاہِ فضل ہو
پھر بنا کر توڑ دے اک دم میں کر دے تارتار
تُو ہی بگڑی کو بناوے توڑ دے جب بن چکا
تیرے بھیدوں کو نہ پاوے سَو کرے کوئی بچار

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مارچ 2021