• 14 جولائی, 2025

آج کی دعا

لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ۔ لَااِلٰہَ اِلآَااللّٰہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن

(مسند احمد بن حنبل۔ مسند علی بن ابی طالب۔ جلد اول صفحہ282 حدیث نمبر712 عالم الکتب بیروت 1998ء)

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو حلیم اور کریم ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو بلند شان والا ہے اور عظمت والا ہے۔ پاک ہے اللہ جو سات آسمانوں کا رب ہے اور عرش عظیم کا رب ہے۔ ہر قسم کی تعریف کا مستحق اللہ ہی ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے

یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی خدا تعالیٰ کے حضور عظیم الشان دعائے بخشش ورحم ہے۔

پیارے امام عالی مقام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں اگر تو انہیں کہے تو بخش دیا جائے گا اگر واقعی تیری قسمت میں بخشش ہو گی۔ اور وہ کلمات یہ ہیں کہ (مندرجہ بالا دعا)
تویہ دعائیں ایسی ہیں جو بخشش کا سامان کرتی ہیں۔

(خطبہ جمعہ 21؍ مارچ 2008ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

حاصل مطالعہ کلمہ طیّبہ کی ایمان افروز تفسیر (فرمودہ حضرت مصلح موعودؓ)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مارچ 2022