• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ اُمَّۃَ مُحَمَّدٍ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ مُحَمَّدٍ اَللّٰھُمَّ اَنْزِلْ عَلَیْنَا بَرَکات مُحَمَّدٍ وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلِّم

(مکتوبات احمدیہ جلد اول صفحہ:50)

ترجمہ: اے اللہ !امت محمدیہ کی اصلاح فرما۔ اے اللہ! محمد ﷺ کی امت پر رحم فرما۔اے اللہ! ہم پر محمدﷺ کی برکات نازل فرما۔ اور محمدﷺ پر رحمتیں اور برکتیں اور سلام بھیج۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعود ؑ کی امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے دعا ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرماتے ہیں:
’’اس دور میں قدرتی آفات اور وبائیں خداتعالیٰ کی طرف سے تنبیہ کے طور پر آرہی ہیں اور حضرت اقدس مسیح موعو د علیہ السلام کی سچائی کے نشان کے طور پر۔ تاہم چند احمدی بھی ان آفات میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ بلاشبہ اگر ہم اللہ تعالیٰ سے وفا اور خلوص کا تعلق رکھیں تو پھر ان وباؤں میں ہماری جماعت کے متاثرہ لوگوں کی تعداد دوسروں کے مقابل پر بہت کم ہوگی۔ ان شاء اللہ۔‘‘

دنیا کو متنبہ کرنے کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدیوں کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
’’یقیناً یہ ہمارا فرض ہے بطور احمدی مسلمان ، لوگوں کو متنبہ کریں کہ ان مصائب و شدائد کی اصل وجہ جو انسانیت کو درپیش ہیں، جن میں جنگیں بھی شامل ہیں یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ سے دور ہٹتا جا رہا ہے اور خدا کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے میں غفلت برت رہا ہے۔ اگر مستقبل میں کوئی جنگ ہوئی تو دوسروں کو یہ خیال آئے گا کہ ایک جماعت ایسی تھی کہ جو انسانیت کو آنے والے حالات سے آگاہ کرتی رہی ہے اور یوں ممکن ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائیں۔‘‘

(سوئزرلینڈ نیشنل عاملہ online ملاقات 7نومبر 2020)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اپریل 2021