• 4 مئی, 2024

رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی مناسبت سے ادعیہ ماثورہ

روز مرہ کے استعمال کی  وہ دعائیں جن میں اللہ تعالیٰ سے طلبِ رحمت پائی جاتی ہے۔ مسجد میں داخل ہونے کی دعا، دعائے بین السجدتین، التحیات، دعائے قنوت، ملتے وقت سلامتی و رحمت، چھینک کا جواب یَرْحَمُكَ اللهُ، قرآن ختم کرنے پر ماثورہ دعا، صفات باری تعالیٰ کا تذکره

يَاحَیُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ

اے زندۂ وقائم خدا! تیری رحمت کا واسطہ دےکر میں مدد کا طلبگار ہوں

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ

اے اللہ! گناہوں کے ترک کرنےکے لیے مجھ پر خاص رحمت فرما

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِرَحْمَۃِ تُغْنِیْ بِھَاعَنْ رَّحْمَۃِ مَنْ سَوَاکَ

 اے اللہ! اپنی ایسی رحمتِ خاص سے مجھ کو حصہ دے جو تیرے سوا مجھے ہر قسم کی رحمت سے مستغنی کر دے

اَللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَىٰ نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ  

اے اللہ! تیری رحمت کا امید وار ہوں پسں تو ایک لمحہ کے لیے بھی مجھے اپنے نفس کے سپرد نہ کرنا۔

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وارْحَمْنِي، وأَلْحِقْنِي بالرَّفِيقِ الأَعْلَىٰ

اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور مجھے اعلیٰ دوست سے ملادے

اَللَّهُمَّ مَغْفِرَتِكَ أَوْسَعُ مِنْ ذُنُوبِي وَرَحْمَتَكَ أَرْجَى عِنْدِي مِنْ عَمَلِيْ

 اے اللہ! تیری مغفرت میرے گناہوں سے کہیں زیادہ ہے اورمجھے امید اپنے عمل کی نسبت تیری رحمت پر زیادہ ہے

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّۃَ وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ

 اے اللہ! ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما اور ہم سے راضی ہو جا،ہمیں جنت میں داخل کر اور ہمیں آگ سے بچا

اَللَّهُمَّ إِنّيِ أَسْأَلُكَ رَحْمَةَ مِنْ عِنْدِکَ تَهْدِیْ بِهَا قَلْبِیْ

 اے اللہ !میں تیری رحمت کا خاص طلبگار ہوں جس کےذریعہ تو میرے دل کو ہدایت عطا کرے

اَللَّهُمَّ إِنّيِ أَسْأَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ

 اے الله! میں تجھ سے تیری رحمت کو جذب کرنے والی باتوں کی دعا کرتا ہوں

اَللّهُمَّ اِنّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْء، اَنْ تَغْفِرْ لِي ذُنُوبِیْ

اے اللہ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دیکر سوال کرتا ہوں جو ہرچیز پرحاوی ہے کہ مجھے بخش دے

لَاتُسَلِّطْ عَلَيْنَامَنْ لَّایَرْحَمْنَابِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ

اے تمام رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے والے خدا، ہم پر ایسے لوگ مسلط نہ کرنا جو ہم پر رحم نہ کریں۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی مناسبت سے قرآنی دعائیں

اگلا پڑھیں

ان دنوں میں اپنے لئے دعائیں کریں