• 4 مئی, 2024

تم اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو (آپ کی مراد لیلۃ القدر سے تھی) اگر تم میں سے کوئی کمزور ہو جائے یا عاجز رہ جائے۔ تو وہ آخری سات راتوں میں ہرگز مغلوب نہ ہو جائے۔

(صحیح مسلم کتاب الصیام باب فضل لیلۃ القدر۔ ۔ ۔ حدیث نمبر 2765)

ایک روایت میں آتا ہےکہ سالم بن عبداللہ بن عمر کہتے ہیں کہ ان کے والد صحابی تھے۔ وہ بیان کرتے تھے کہ مَیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیلۃ القدر کے متعلق فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے بعض کو وہ (آخری عشرہ کی) پہلی سات راتوں میں دکھائی گئی ہے اور تم میں سے بعض کو آخری سات راتوں میں دکھائی گئی ہے۔

(صحیح مسلم کتاب الصیام باب فضل لیلۃ القدر۔ ۔ ۔ حدیث نمبر 2764)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2021