• 27 اپریل, 2024

کل پاکستان مقابلہ تقریر (انگریزی) بمقام دارالذکر لاہور (قسط سوئم و آخر)

کل پاکستان مقابلہ تقریر( انگریزی) بمقام دارالذکر لاہور
قسط سوئم و آخر

اس سے پہلے روزنامہ الفضل آن لائن میں کل پاکستان مقابلہ تقریر( اردو) اور نظم کی روئیداد شائع ہو چکی ہیں ، کل پاکستان مقابلہ تقریر (انگریزی) تیسرا علمی مقابلہ تھا جو شعبہ تعلیم مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی نگرانی میں دارالذکر لاہور میں معقد ہوا تھا اور اس کی میزبانی کا شرف بھی مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کو ہوا تھا، مکرم چوہدری منور علی صاحب قائد ضلع لاہور تھے۔حسب سابق مجلس عاملہ ضلع کے فیصلوں کی روشنی میں مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب صدرِ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان سے منظوری لی گئی اور مکرم عبد السمیع خان صاحب مہتم تعلیم مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی طرف سے گزشتہ مقابلے کی طرح اس کے بھی قواعد و ضوابط اور عناوین کی منظوری حاصل کی گئی۔فیصلہ کے مطابق یہ مقابلہ 26 ستمبر1996 کو دارالذکر میں ہونا تھے اور اس کے عناوین درج ذیل تھے،

1.Blessings of Khilafat
2.Muhammad Zafrullah Khan
3.My aim in life

انگریزی زبان میں اس طرح کا علمی مقابلہ اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ تھا جس کا مقصد خدام کو انگریزی زبان کی طرف راغب کرنا اور ان کی اہلیت کو جانچنا تھا۔ حسب سابق جملہ قائدین اضلاع و علاقہ خدام الاحمدیہ کو پروگرام کے ساتھ تین تین بار خطوط ارسال کئے گئے اور ایک دن قبل بذریعہ ٹیلیفون سب کو یاد دہانی کرائی گئی تھی۔

منصفین مقابلہ تقریر (انگریزی)۔ لاہور کی جماعت کے تین صاحب علم بزرگوں نے اس مقابلہ میں منصفین کے فرائض سر انجام دیئے تھے ان میں،

1مکرم مبشر احمد دھلوی صاحب سیکرٹری تعلیم جماعت احمدیہ لاہور
2 مکرم پروفیسر محمد افضل صاحب
3 مکرم ڈاکٹر رفیق احمد ساہی صاحب

مقابلہ کا آغاز۔ 26 ستمبر1996 شام ساڑھے سات بجے دارالذکر لاہور میں انگریزی کے کل پاکستان تقریری مقابلہ کا آغاز ہوا ہے، پروگرام کی صدارت مکرم میجر عبد اللطیف صاحب قائم مقام امیر جماعت احمدیہ لاہور نے کی جبکہ مہمان خصوصی مکرم عبد السمیع خان صاحب مہتم تعلیم مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان تھے۔ تلاوت کے بعد مکرم منور علی شاہدصاحب منتظم اعلیٰ مقابلہ نے مقابلہ کی رپورٹ پیش کی، مکرم اظہر محمود ناصر صاحب نائب منتظم اعلیٰ نے مقابلہ کے قواعد و ضواط پڑھ کر سنائے اور منصفین کا تعارف کرایا۔ مکرم امیر صاحب کی اجازت سے مقابلہ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

نتائج منصفین کے فیصلہ کے مطابق درج ذیل خدام نے پوزیشنیں حاصل کیں

اول۔ مکرم چوہدری سلطان احمد صاحب کھرل ضلع لاہور
دوم۔ مکرم ہمایوں اعوان صاحب ضلع گجرات
مکرم محمد ظفراللہ صاحب ربوہ (منصفین کے فیصلہ کے مطابق دوسری پوزیشن کے دو حقدار تھے)
سوم۔ مکرم نادر محمود صاحب ربوہ

خصوصی انعام مکرم مدثر اقبال باجوہ صاحب سیالکوٹ

خصوصی انعام مکرم احمد شیراز صاحب شیخوپورہ

تقسیم انعامات و اختتامی دعا۔ تقسیم انعامات سے قبل مکرم عبد السمیع خاں صاحب مہتمم تعلیم نے خدام سے خطاب کیا اور علمی مقابلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مکرم میجر عبداللطیف صاحب قائم مقام امیر لاہور نے پوزیشنیں لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور اختتامی دعا کرائی اور یوں تیسرا کل پاکستان علمی مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس سے پہلے دارالذکرلاہور میں 3 جون 1994 کو تقریر اردو اور 10 ستمبر 1995 کو نظم کے کل پاکستان علمی مقابلے منعقد ہو ئے تھے۔

(منور علی شاہد(جرمنی))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جون 2021