• 18 مئی, 2024

علامات زمانہ مسیح موعودؑ

مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے قبل کی نشانیوں کے بارہ میں آپ ﷺ نے فرمایا:
’’علم ختم ہو جائے گا، جہالت کا دور دورہ ہو گا، زنا بکثرت پھیل جائے گا، شراب عام پی جائے گی، مرد کم ہو جائیں گے اور عورتیں باقی بچ رہیں گی، جس کی وجہ سے پچاس پچاس عورتوں کا ایک ہی نگران اور سرپرست ہو گا۔‘‘

(سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب اشراط الساعۃ)

حضرت ابوہریرہؓ سے یہ روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
’’قیامت اس وقت آئے گی… علم چھن جائے گا، زلازل کی کثرت ہو گی، تیز رفتاری کی وجہ سے وقت قریب محسوس ہو گا، بڑے گھمبیر فتنوں کا ظہور ہو گا، قتل و غارت عام ہو گی مال کی فراوانی ہو گی … لوگ بلند تر عمارات بنانے میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔ حالات اس قدر خراب ہوں گے کہ انسان کسی قبر کے پاس سے گزرتے ہوئے تمنا کرے گا کہ کاش میں مر کر اس قبر میں دفن ہو چکا ہوتا۔‘‘

(بخاری کتاب الفتن باب خروج النار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جولائی 2021