٭… مکرمہ ناصرہ احمد تحریر کرتی ہیں:
ماشاءاللّٰہ، الفضل دن بدن نکھرتا جا رہا ہے، مضامین انتہائی دلچسپ اور معلوماتی ہیں۔ مکرم طاہر احمد صاحب ، فن لینڈ ، کا سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ، معلوماتی اور آنکھیں کھول دینے والا مضمون بہت پسند آیا۔ اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔
٭… مکرمہ تبسم بشارت ونڈسر کینیڈا سے لکھتی ہیں:
الفضل online کی باقاعدہ قاری ہوں ۔الفضل کے خاص شمارے save کر کے آہستہ آہستہ پڑھتی بھی ہوں اور شیئر بھی کرتی ہوں۔ مکرم شمشاد ناصر(مربیِ سلسلہ) اور امتہ الباری ناصر صاحبہ کے مضامین بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جزاکم اللہ