اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا كَثِيْرًا وَّلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّآ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِيْٓ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
(صحیح بخاری كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَآءِ فِي الصَّلاَةِ حدیث: 6326)
ترجمہ: اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور گناہوں کوتیرے سوا کوئی معاف نہیں کرتا پس میری مغفرت کر، ایسی مغفرت جو تیرے پاس سے ہو اور مجھ پر رحم کر بلاشبہ تو بڑا مغفرت کرنے ولا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔
یہ سید و مولیٰ ،مقدس الانبیاء ،مطہر الانبیاء پیارے رسولِ کریم ﷺ کی بخشش ورحم کی جامع دعا ہے۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ مجھے ایسی دعا سکھا دیجئے جسے میں اپنی نماز میں پڑھا کروں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا مانگا کرو:
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا كَثِيْرًا وَّلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّآ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِيْٓ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)