• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَكَ سَجَدْتُّ وَبِكَ اٰمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِيْ خَلَقَهٗ وَصَوَّرَهٗ وَشَقَّ سَمْعَهٗ وَبَصَرَهٗ تَبَارَكَ اللّٰهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ۔

(صحیح مسلم۔ كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِيْنَ وَقَصْرِهَابَابُ الدُّعَآءِ فِيْ صَلَاةِ اللَّيْلِ وَقِيَامِهٖ حدیث1812)

ترجمہ: اے اللہ! میں نے تیرے ہی حضور سجدہ کیا اور تجھ ہی پر ایمان لایا اور ا پنے آپ کو تیرے ہی حوالے کیا، میرا چہرہ اس ذات کے سامنے سجدہ ریز ہے جس نے اسے پیدا کیا، اس کی صورت گری کی اور اس کے کان اور اس کی آنکھیں تراشیں، برکت والا ہے اللہ جو بہترین خالق ہے ۔

یہ سید ومولیٰ مقدس الانبیاء پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی نماز میں سجدہ کی دعا ہے۔

حضرت محمد بن مسلمہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو نماز تہجد کے سجدوں میں یہ دعا کرتے تھے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اگست 2021