• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

٭مکرمہ بشریٰ شاہ، کینیڈا سے لکھتی ہیں۔
خاکسار الفضل کی باقا عدہ سے قاری ہے۔ الحمد للہ شروع سے لے کرآخر تک سارا الفضل بہت ہی مفید، معلو ماتی اور دلچسپ مضامین سے مزیّن ہوتا ہے۔ محترم ظہیر احمد طاہر (جرمنی) کا ابنِ بطوطہ پر مضمون پڑھا ،جو بہت دلچسپ تھا۔

میں ایک لمبے عرصے سے برّ صغیر کے اس مسلمان سیّاح اور ان کے سفرنا موں کے بارے میں پڑھنا چاہتی تھی۔ الحمد للہ الفضل کے ذریعے یہ خواہش بھی بھر آئی۔ اللہ تعالی الفضل کی تمام ٹیم کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

٭مکرمہ زاہدہ راحت، بریمٹن کینیڈا سے لکھتی ہیں۔

اک وقت آئے گا کہ کہیں گے تمام لوگ
ملت کے اس فدائی پر رحمت خدا کرے

آج جب حسب معمول صبح ہی الفضل کا ایپ کھولا اور پیارے اخبار الفضل کا مطالعہ کیا تو دل سے بے شمار دعائیں حضرت المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے نکلیں ۔ جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لئے بے شمار احسان فرمائے اور اپنے عظیم کارناموں میں سے ایک اخبار الفضل کا اجراء فرمایا۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اگست 2021