• 28 اپریل, 2024

یہ جلسہ ہے سالانہ یہ ایام مبارک

یہ جلسہ ہے سالانہ یہ ایام مبارک
ہر صبح ہو پُر نور تو ہر شام مبارک

آغاز کیا اس کا مسیحائے زماں نے
جاری ہی رہے گا یہ بہر گام مبارک

یہ مہدئ دوراں کی دعاؤں کی بدولت
قدرت نے دیا ہم کو یہ انعام مبارک

گلشن کا یہ جلسہ نہیں ، ہے ایک چمن کا
وہ چاند مگر ہو گا لبِ بام مبارک

مسرور دل وجان کو کر دیتا ہے وہ مہ
آجاتا ہے جب ہونٹوں پہ وہ نام مبارک

وہ قافلہ سالار وہ دلبر جہاں آئے
ہے باعثِ صد عزت و اکرام مبارک

یہ اس کی ہی برکات کا ثمرہ ہے کہ ہر دن
ہو جا تا ہے ہر جلسہ میں ہر کام مبارک

اس جلسہ میں بٹتی ہے مئے زہد و ذکا ہی
اس میکدے کا ہوتا ہے ہر جام مبارک

یہ وقتِ سحر آج ہوئے ذہن میں موزوں
اِ ن شعروں کی آمد کا ہے ہنگام مبارک

پوچھے جو کوئی آپ سے یہ شعر ہیں کس کے
عابد ہے تخلص مرِا اور نام مبارک

(مبارک احمد عابد۔ امریکہ نزیل لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ