• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

سُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ خَلْقِہ سُبْحَانَ اللہِ رِضَا نَفْسِہ سُبْحَانَ اللہِ زِنَۃَ عَرْشِہ سُبْحَانَ اللہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہ

(صحیح مسلم)

ترجمہ: اللہ پاک ہے اُس قدر جس قدر اسکی مخلوق ہے۔ اللہ پاک ہے اس قدر جس قدر اس کی ذات یہ بات پسند کرتی ہے۔ اللہ پاک ہے اس قدر جس قدر اسکے عرش کا وزن ہے۔ اللہ پاک ہے اس قدر جس قدر اس کے کلمات کی سیاہی ہے۔

یہ پیارے رسولِ کریمﷺ کی حمدِ باری تعالیٰ کی خوبصورت دعا ہے۔

حضرت امُّ المؤمنین جویریہ رضی اللہ عنہا صبح کی نماز کے بعد ذکرِ الٰہی کر رہی تھیں کہ رسولِ کریمﷺ ان کے پاس سے گزرے۔ پھر آپ ﷺ واپس تشریف لائے تو بہت دن چڑھ چکا تھا۔ حضرت جویریہ ابھی تک ذکرِ الٰہی میں مصروف تھیں آپﷺ نے پوچھا کہ تم صبح سے اس حال میں یہاں بیٹھی ہو؟ حضرت جویریہ ؓنے فرمایا !جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا! جب سے میں تمہارے پاس سے گیا ہوں میں نے یہ چار کلمات (مندرجہ بالا) 3بار پڑھے ہیں۔ جو تمہارے اس سارے وقت کی ذکر و تسبیح سے کہیں زیادہ وزنی ہیں‘‘۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 ستمبر 2020