• 27 اپریل, 2024

قناعت پسندی

حضرت عروہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ اے میرے بھانجے! ہم نےدیکھاكہ رسول اللہﷺ کے کسی بھی گھرمیں پورے دو ماہ تک آگ نہیں جلائی جاتی تھی۔ اس پر میں نے خالہ سےپوچھاپھر آپ لوگ زندہ کیسے رہتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا :کہ ہم کھجور یں کھاتے اور پانی پیتے تھے، اس كے علاوه آنحضرتﷺ کے ہمسائے انصاری تھے جن کے پاس دودھ دینے والے مویشی تھےاور وہ رسول اللہؐ کو ان کا دودھ بھجوا ديا كرتے تھے، جو آپؐ ہمیں پلا دیتے تھے۔

(بخاری کتاب الھبۃ وفضلھا والتحریص علیھاباب فضل الھبۃ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جنوری 2020