اِنْطَلِقُوْا عَلٰی اِسْمِ اللّٰہِ ۔۔ اَللّٰهُمَّ اَعِنْھُمْ
(مسند احمد بن حنبل ۔ حدیث نمبر: 2391)
ترجمہ:اللہ کے نام پر یعنی اس کی رضا اور اس کے دین کی خدمت کے لئے جانا نصیب ہو۔اے میرے اللہ! تو ان کی مدد کر۔
یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی جنگ کے موقع پر دعائے مدد و نصرت ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ ایک فوجی مہم میں بھیجے جانے والے صحابہ کو الوداع کہنے کے لئےان کے ساتھ بقیع الغرقد تک گئے۔ان کو رخصت کیا اور ان کے لئے مندرجہ بالا دعا کی ۔۔یہ مہم کعب بن اشرف کی شرارتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے آپ ﷺ نے بھیجی تھی۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)