• 1 مئی, 2024

قرآن کی تلاوت

رہبر ہے رہبری ہے قرآن کی تلاوت
ہر صبح سر خوشی ہے قرآن کی تلاوت

لگتا ہے ایسے جیسے خوشبو خدا کی لائی
ایماں کی تازگی ہے قرآن کی تلاوت

معبود اور بندے کے درمیاں لڑی ہے
اک ربطِ باہمی ہے قرآن کی تلاوت

پانچوں نمازیں بے شک ہیں قرب کا ہی زینہ
اور اس پہ دلکشی ہے قرآن کی تلاوت

دنیا کے راستے کے اُجڑے ہوئے دلوں کو
سر سبز کر رہی ہے قرآن کی تلاوت

اترا نبیؐ کے دل پر جبریل لے کے آیا
احمدؐ کی پیروی ہے قرآن کی تلاوت

پڑھتے ہوئے ٹھہرنا اور غور و خوض کرنا
بے شک یوں آگہی ہے قرآن کی تلاوت

اس کے بغیر خالی خاکی بدن ہے لاشہ
سانسیں ہیں زندگی ہے قرآن کی تلاوت

اس نے کیا ہے روشن دل کو دیا بنا کر
جس جس نے بھی سنی ہے قرآن کی تلاوت

(دیا جیم۔ فجی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی