• 4 مئی, 2024

Punctuation کا درست استعمال

ادارہ الفضل کی طرف سے بار بار توجہ دلانے سے مضمون نویسوں اور کمپوزر حضرات کی طرف سے کمپوزنگ میں بہت بہتری آئی ہے۔ الحمدللّٰہ

تاہم ابھی بھی بہت Scope باقی ہے۔

1۔بعض دوست قرآنی آیت کے ساتھ حوالہ دینے کی بجائے ترجمہ کے بعد حوالہ آیت درج کرتے ہیں۔ جو درست نہیں۔ حوالہ آیت کریمہ کا ہے نہ کہ ترجمہ کا نیز بعض دوست آیت کریمہ کے ترجمہ پر Inverted Comma لگاتے ہیں۔ جو درست نہیں۔
2۔ آیات کریمہ پر نہ تو Inverted Comma لگائیں اور نہ ہی بریکٹس۔
3۔ بعض لوگ آیت کریمہ یا بعض دیگر جگہوں پر بڑی بریکٹس[] استعمال کرتے ہیں۔ وہ کسی جگہ بھی استعمال نہ کریں۔
4۔ کو شش کر کے قرآنی آیات Alislam.org سے لے کر آئیں۔ تا غلطی کا کوئی احتمال نہ ہو۔
5۔ کوشش کریں کہ محمد کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کھول کر لکھیں نہ کہ کمپیوٹر والاﷺ۔
6۔ مضمون ادارہ کو بھجوانے سے قبل ایک دفعہ ضرور پڑھ لیا کریں۔

کان اللّٰہ معکم

(ابو سعید۔ ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی