• 9 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

نابالغ بچے کی دُعائے جنازہ

حضرت امام حسن بن علی ؓ کی روایت ہے کہ نابالغ بچے کی نماز جنازہ میں فاتحہ کے بعد یہ دُعا پڑھی جائے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا سَلَفًا وَّ فَرَطًا وَّ ذُخْرًا وَّ اَجْرًا وَّ شَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا

(بخاری کتاب الجنائز)

ترجمہ: اے اللہ! اس بچے کو ہمارا پہلے جانے والا پیشرو اور اجرو ثواب کے ذخیرے کا موجب بنا دے۔ یہ ہمارا سفارشی بنے اور ا س کی سفارش (ہمارے حق میں) قبول فرما۔

نوٹ: لڑکی کے لئے اِجْعَلْھَا اور شَافِعَۃً وَّ مُشَفَّعَۃً پڑھا جائے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ126-127)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایک تصحیح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 فروری 2023