• 27 جولائی, 2024

کابل سے مہدی آباد تک

اس مضمون کو موٴرخہ 30؍جنوری 2023ء میں اسی عنوان کے تحت مضمون کے ساتھ ملا کر پڑھیں

حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی روح کو کامل یقین کے ساتھ پیغام

سال 1999ءمیں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ میں سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبد اللطیفؓ شہید کا ذکر خیر کرکے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی روح کو کامل یقین کے ساتھ ایک پیغام دیا۔ آپؒ فرماتے ہیں:
’’جماعت کی طرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی روح کو میں کامل یقین سے یہ پیغام دے سکتا ہوں۔ اے ہمارے آقا! تیرے بعد تیری جماعت انہی رستوں پر چلی ہے اور ان شاء اللّٰہ ہمیشہ چلتی رہے گی جو رستے صاحبزادہ عبد اللطیف شہید نے ہمارے لئے بنائے تھے گو ان سے نسبت کوئی نہیں مگر غلامانہ ہم انہی راہوں پر چل رہے ہیں۔‘‘

(خطبہ جمعہ 23؍اپریل 1999ء)

یہ کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا بلکہ مصلحت الٰہی معلوم ہوتی ہے کہ ایک طرف اپریل 1999ء میں خلیفۃ المسیح، حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی روح کو مخاطب کر کے جماعت کی طرف سے استقامت اور قربانی کی انہی راہوں پر چلنے کا یقینی پیغام دے رہے تھے جن پر شہید عبد اللطیفؓ نے قدم رکھا تھا تو دوسری طرف اسی سال 1999ء کے انہی دنوں یعنی مارچ اپریل میں تماشق قبیلہ کے امام ابراہیم بی دیگا صاحب اپنے ساتھیوں سمیت جماعت احمدیہ مسلمہ میں داخل ہو رہے تھے جنہوں نے ان راہوں پر چل کر شہادت کے معیاروں کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچانا تھا اور حقیقتاً صاحبزادہ صاحب کی قائمقامی کا حق ادا کرنا تھا۔

مہدی آباد کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ قرار دیا۔ آپ فرماتے ہیں:
’’برکینا فاسو میں عشق ووفا، ایمان و یقین سے پُرجو نمونہ افریقن احمدیوں نے دکھایا وہ بے مثال ہے۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کے زمانے میں صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہیدؓ کی قربانی کے بعد دنیائے احمدیت میں قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔‘‘

(خطبہ جمعہ 20؍جنوری 2023ء)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی