• 12 مئی, 2024

علم انبیاء کا ورثہ ہے

حضرت کثیر ابن قیس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس دمشق کی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے شہر مدینہ منورہ سے آپ کے پاس رسول اللہ ﷺ کی حدیث سننے کی غرض سے آیا ہوں۔ آپ کے پاس آنے کی اس کے علاوہ اور کوئی غرض نہیں ہے۔ (یہ سن کر) حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ:
جو آدمی علم حاصل کرنے کے لئے سفر اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے راستہ پر چلاتا ہے۔ فرشتے طالب علم سے راضی ہوتے ہوئے اس کے لئے اپنے پروں کو بچھاتے ہیں۔ ۔۔ اور عابد پر عالم کو ایسی ہی فضیلت ہے جیسے کہ چودہویں کا چاند تمام ستاروں پر فضیلت رکھتا ہے اور علماء ، انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں۔۔۔ انبیاء کا ورثہ علم ہے لہٰذا جس نے علم حاصل کیا اس نے کامل حصہ پایا۔

(سنن ابو داؤد کتاب العلم باب الحث علی طلب العلم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2021