• 7 مئی, 2024

رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی مناسبت سے حضرت مسیح موعودؑ کی دعائیں

 میں گناہ گار ہوں اور کمز ورہوں تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔ تو آپ رحم فرما اور مجھے پاک کر کیونکہ تیرے فضل و کرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک کرے۔

اَللهُ خَیْرٌحَافِظاً وَّھُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِميْنَ

 الله ہی بہتر حفاظت کرنے والا ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَآءِ

 اے میرے ربّ مغفرت فرما اور آسمان سے رحم نازل فرما

يَاحَیُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ

اے زندہ و قائم خدا  تیری رحمت کا واسطہ دے کر میں مدد کا طلبگار ہوں

رَبِّ کُلُّ شَیءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ

 اے میرے ربّ ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔ اے میرےرب پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مد و فرما اور مجھ پررحم فرما (یہ دعا اسم اعظم ہے)

اِشْفِنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَ ارْحَمْنِیْ

 اے میرے ربّ مجھے اپنی طرف سے شفاء عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما

رَبِّ اِنَّكَ جَنَّتِیْ وَرَ حْمَتُکَ جُنَّتِیْ

 اے اللہ تو میری جنت ہے اور تیری رحمت میری ڈھال ہے

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ

 یاالله رحم

رَبِّ اِنَّكَ جَنَّتِیْ وَرَحْمَتُكَ يُنْجِیْ مِنَ الْعَذَابِ

 اے میرے ربّ مجھ پر رحم فرما  یقینا ًتیرا فضل اور تیری رحمت،  عذاب سے نجات دیتے ہیں

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ مُحَمَّدِﷺ

 اے الله محمدﷺ کی امت پر رحم فرما

فَارْحَمْنِیْ مِن لَّدُنْكَ اِرْحَمْنِیْ یَارَبَّ الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِاِرْحَمْنِیْ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِيْنَ وَلَا رَحِمَ اِلَّا اَنْتَ

 مجھ پر رحم فرما اپنی جناب سے۔ اے ارض وسماء کے رب ّ رحم فرما۔ اے ارحم الرّاحمین رحم فرما۔ تیرے سوا کوئی رحم نہیں کرتا

چل رہی ہے نسیم رحمت کی
جو دعا کیجئے قبول ہے آج
سن میرے پیارے باری میری دعائیں ساری
رحمت سے ان کو رکھنا میں تیرے منہ کے واری

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

رمضان کے دنوں میں نمازوں کی ادائیگی