• 11 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَىٰ۔رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَاءِ

(براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد1 صفحہ:266)

ترجمہ: اے میرے رب! تو مجھے دکھا کہ تو مردہ کیونکر زندہ کرتا ہے اور آسمان سے اپنی بخشش اور رحمت نازل فرما۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی بخشش اور رحم کی الہامی دعا ہے۔

1901 میں آپؑ فرماتے ہیں :
ایک دفعہ مجھے الہام ہوا رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَىٰ۔ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَاءِ۔ اے میرے رب! تو مجھے دکھا کہ تو مردہ کیونکر زندہ کرتا ہےاور آسمان سے اپنی بخشش اور رحمت نازل فرما۔

اس الہام میں یہ خبر دی گئی کہ کبھی ایسا موقعہ آنے والا ہے کہ ہمیں یہ دعا کرنی پڑے گی اور وہ قبول ہوگی۔چنانچہ ایسا ہوا کہ ایک دفعہ ہمارا لڑکا مبارک احمد ایسا سخت بیمار ہواکہ سب نے کہا وہ مرگیا ہے۔ہم اٹھے اور دعا کرتے ہوئے لڑکے پر ہاتھ پھیرتے تھے تو لڑکے کو سانس آنا شروع ہو گیا تھا۔ علاوہ ازیں یہ الہام اس طرح سے بھی پورا ہواکہ اللہ تعالی ٰ نے اب تک ہمارے ہاتھ سے ہزارہا روحانی مردہ زندہ کئے ہیں اور کررہا ہے۔

(تذکرہ صفحہ:339)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2021