• 9 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرم ابن ایف آر بسمل لکھتے ہیں۔
مؤرخہ 23 مئی 2022ء کے الفضل آن لائن میں بیگم حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ ؓ کا مضمون جو ان کی پوتی امۃ الحکیم عائشہ صاحبہ نے لندن سے ’’میری دادی جان کی قیمتی یادیں‘‘ کے عنوان سے شائع کروایا ہے بہت پسند آیا۔ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ ؓ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہ کر حضور ؓکی جو طبی خدمات کی ہیں وہ بہت منفرد اور گہرے عشق و فدائیث کے جذبات سے لبریز ہیں اس طرح کی خدمت اور باہمی محبت و خلوص شائد ہی کسی کو نصیب ہوا ہو گا ۔ میرے والد صاحب نے میٹرک 1926ء میں تعلیم الاسلام ہائی اسکول قادیان سے کیا تھا۔ اس کلاس کی الوداعی تقریب میں 26 مارچ 1926ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے بنفس نفیس شرکت فرمائی تھی اور ایک فوٹو ہوا تھا وہ گروپ فوٹو ہمارے پاس موجود ہے۔ غالبا ًمخزن تصاویر والوں کے پاس بھی ہے اس تصویر میں بھی حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ جو بزرگ ہستیاں شامل ہوئیں ان میں ڈاکٹر حشمت اللہ ؓصاحب بھی ہیں امید ہے حضرت مصلح موعودؓ کے یہ سب عشاق جو اس گروپ فوٹو میں ہیں طالب علموں اور بزرگوں سمیت ان سب کو اُس جہاں میں بھی حضرت مصلح موعود ؓکی معیت حاصل ہوگی۔ خدا کرے ایسا ہی ہو آمین۔ اللہ تعالیٰ ان کی اولادوں اور نسلوں کو اسی قسم کے جذبہ اور وفا اور خلوص کے ساتھ خلیفہ وقت کا معاون و مدد گار بنائے اور یہ قافلہ نسلاً بعد نسل فضل خدا کے سایہ اور خلیفۂ وقت کی سربراہی میں شاہراہ غلبۂ اسلام پر آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے۔آمین

•مکرم آر آر قریشی لکھتے ہیں۔
آن لائن اخبار باقاعدگی سے آپکی طرف سے ملنا بہت ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ میں روزانہ صبح الفضل آن لائن اخبار دیکھتا ہوں۔ اور تفصیلی مطالعہ آفس سے واپسی پر کرتا ہوں۔ اہم اور تربیتی حوالے سے بعض مضامین مثلاً فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، مسیح موعود ؑکے اقتباسات، پیارے امام و آقا کے اس حوالے سے ارشادات ایمان کو مضبوط بنانے اور تربیتی لحاظ سے ہم اہل خانہ کے علاوہ دوستوں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اب تو آپ نے مزید آسانی پیدا کر دی ہے۔خطبہ جمعہ کے متن کے علاوہ دوسرے اہم اعلانات اور پروگراموں کی بھی اطلاعات دیتے ہیں

عاجز آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ خاکسار انہی مضامین کو آرٹیکل کی شکل میں پیسٹ کر کے دوستوں اور عزیز و اقارب کو پوسٹ کرتا رہتا ہے۔ ماشاء اللہ اس کا اچھا Response اور فیڈ بیک بھی ملتا رہتا ہے۔

ایک زمانہ میں جب بذریعہ ڈاک الفضل آیا کرتا تھا تو میں اپنے عزیز اقارب کو بھی پڑھنے کے لئے دیا کرتا تھا۔ پرانی بات ہے۔ ایک عزیزہ جواسی شہر میں رہتی ہیں ان سے کافی عرصہ سےرابطہ نہیں ہوسکا ایک روز مجھے فون کرکے حال احوال دریافت کرنے کے بعد کہنے لگیں کہ وہ وقت یاد ہے جب ہم تمہارے گھر آتے تھے تو تم الفضل پڑھنے کے لئے دیا کرتے تھے۔ آج ان کو جب بعض اہم مضامین بذریعہ وٹس ایپ بھیجتا ہوں تو خوش ہوکر دعائیں دیتی ہیں۔

•مکرمہ امتہ الشافی رومی۔ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ بھارت لکھتی ہیں۔

؎ ہر شمارہ ہے ایک سے بڑھ کر ایک
اے خدا فیضیاب کر دے ہمیں
ہو رہی ہے بارش تیرے فضلوں کی
اے خدا سیراب کر دے ہمیں

خاکسار شاعرہ تو نہیں مگر یہ دلی جذبات ہیں روزنامہ الفضل آن لائن کے لئے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس روحانی مائدہ سے بھرپور استفادہ کی توفیق عطا فرمائے اور الفضل کی تمام ٹیم کو اس عظیم خدمت کی بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

• مکرمہ نمود سحر لکھتی ہیں۔
جَزَاکُمُ اللّٰہُ آج 24مئی کا شمارہ اتنا عمدہ تھاکہ ایک بار میں پورا پڑھ کر ہی چھوڑا ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ