سعی صفا و مروہ کی دعائیں
حضرت عبد اللہؓ بن ابی اوفٰی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے اکیس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے تھے۔
(مصنف ابن ابی شیبہ جلد10 صفحہ367)
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے حج کے دوران کوہ صفا پر چڑھے جب آپؐ کو بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپؐ نے تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے:
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
(مسلم کتاب الحج)
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلاہے اُس کا کوئی شریک نہیں بادشاہت اُسی کی ہے اور تعریف بھی اُس کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
دیگر روایات میں میدان عرفات میں بھی یہی کلمات پڑھنے کا ذکر ہے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق صفحہ91 ایڈیشن2014ء)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)