حقیقی تعریف صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے لیکن آج کل اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں۔ خاص طور پر لوگوں کی سوشل میڈیا پر تصاویر یا کمنٹس پر۔ جہاں جائز تعریف اور ستائش دوسرے کے حوصلہ افزائی کی باعث بنتی ہے وہیں ناجائز تعریف اور بے جا ستائش دوسرے شخص کو دھوکہ دینے اور اس کو خد پسندی کی طرف دھکیلنے کا باعث بنتا ہےجس سے مختلف نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
(طاہر احمد۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن فن لینڈ)