• 23 جون, 2025

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الأَرْضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيعًا أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ أَنْ يَبْغِيَ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! سات آسمانوں اور انکے زیرِ سایہ ہر چیز کے رب!اور زمینوں اور ان کے اوپر جو کچھ آباد ہے اس کے ربّ! شیاطین اور ان کے گمراہ کردہ وجودوں کے رب !تو اپنی تمام مخلوق کے شر سے میری پناہ گاہ بن جاکہ کوئی مجھ پر زیادتی یا سرکشی نہ کرے ۔تیری پناہ عزت والی ہے اور تیری تعریف بلند ہے ۔اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ہاں کوئی معبود نہیں مگر تو۔

یہ پیارے رسولِ کریم ﷺ کی رات کو نیند نہ آنے کے وقت کی دعا ہے۔

حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بے خوابی کی شکایت کی۔آنحضورﷺ نے انہیں رات کو پڑھنے کے لئے یہ دعا سکھلائی۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اگست 2020