• 8 مئی, 2024

اس ایک عورت سا اس زمیں پر مقام پانا کمال یہ ہے

برنگِ مریم لباسِ تقویٰ سے تن سجانا کمال یہ ہے
سو ’’اماں جاں‘‘ کی نصیحتیں حرضِ جاں بنانا کمال یہ ہے

ہے ناز اس پر کہ لجنہ ممبر ہوں اور ہوں اک خدا کی لونڈی
سو عہدِ لجنہ کا پاس رکھنا، اسے نبھا نا کمال یہ ہے

امام مہدی ؑسے عہدِ بیعت جو باندھ رکھا ہے اس کی خاطر
جو دس شرائط ہیں یاد کرنا، نہ پھر بھلانا، کمال یہ ہے

خلافتوں سے محبتوں کا بس ایک دعویٰ نہ ہو ہمارا
جو حکم معروف دیں اسے دل سے مان جانا کمال یہ ہے

بہت سے رسم و رواج ہیں جو بگاڑ دیتے ہیں دین کو بھی
سو ایسے طوقوں کو توڑ کر گردنیں چھڑانا کمال یہ ہے

خدا کے تقویٰ کی تنگ راہوں کو ڈھونڈنا اور انہی پہ چلنا
پھر اپنے سجدوں میں عاجزی کا ہنر جگانا کمال یہ ہے

وہ بنتِ بوبکر عائشہ ایک شاہزادی تھی تختِ دیں کی
اس ایک عورت سا اس زمیں پر مقام پانا کمال یہ ہے

(عائشہ صدیقہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ