• 8 مئی, 2024

سوئٹزرلینڈ کا قومی تہوار جماعتی روایات کے مطابق منایا گیا

مکرم محمود الرحمٰن انور صاحب نیشنل سیکرٹری امورِ خارجہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ
مورخہ یکم اگست 2022ءکوشعبہ امورِ خارجہ کے زیرِ اہتمام سوئٹزرلینڈکا قومی تہوار محمودمسجد زیورخ اور نور مسجد ویگولٹینگن میں جماعتی روایات کے مطابق منایا گیا۔

جس میں جماعت، غیر از جماعت اور سوئس احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقاریب میں شاملین کے لئے برنچ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔دونوں مساجد میں تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن ِکریم سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔

مربیانِ سلسلہ نے جماعتی تعارف کروایا اور حب الوطنی پر جماعتِ احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کا نظر یہ پیش کیا۔ جسے سراہتے ہوئے سوئس مہمانوں نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔مہمانوں کو مساجد کا دورہ بھی کروایا گیا۔

(صبا ح الدین بٹ۔نمائندہ الفضل آن لائن سوئٹزرلین)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ