فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫٭ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ
(سورۃ التوبۃ :129)
ترجمہ: پس اگر وہ پیٹھ پھیرلیں تو کہہ دے میرے لئے اللہ کافی ہے۔ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ اسی پر میں توکل کرتا ہوں اور وہی عرشِ عظیم کا ربّ ہے۔
یہ قرآن مجید کی خداتعالی ٰ پر توکل اور غم و پریشانی دور کرنے کی جامع دعا ہے۔
حضرت ابو درداء ؓ بیان کرتے ہیں کہ جو شخص صبح یا شام سات مرتبہ یہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے سب ہم وغم دنیا و آخرت کے بارے میں دور فرمادیتا ہے۔
حضرت مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں :
’’کلید اور قوت دعا ہے۔ دعا کو مضبوطی سے پکڑلو۔ میں یقین رکھتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ پھر اللہ تعالی ساری مشکلات کو آسان کردیگا‘‘۔
تجھے دنیا میں ہے کس نے پکارا
کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا
تو پھر ہے کس قدر اس کو سہارا
کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
فسبحان الذي اخزى الاعادي
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)