• 19 اپریل, 2024

مساجد کے آداب

مسجد میں بیٹھ کر ذکر الہٰی اور تلاوت قرآن پاک کی جانی چاہئے کیونکہ آنحضرت ﷺ فرماتے تھے۔ اِنَّمَا ھِیَ لِذِکْرِاللّٰہِ (مسلم کتاب الطہارۃ) کہ مساجد اللہ تعالیٰ کے ذکر اورقرآن مجید پڑھنے کے لئے تعمیر کی جاتی ہیں۔ مسجد میں لہسن ، پیاز اور بدبو دار سبزی کھا کر نہیں آنا چاہئے کیونکہ فرشتوں کو اس سے تکلیف ہوتی ہے۔ مساجد میں بیٹھ کر خریدو فروخت کی باتیں نہیں کرنی چاہئے۔

مساجد میں خالص ذاتی کاموں کے متعلق باتیں کرنا منع ہے۔ اس لئے مسجد میں کھوئی ہوئی چیز تلاش کرنے کی بھی ممانعت آئی ہے۔آنحضرت ﷺ نے اس بات سے منع فرمایاہے کہ جمعہ کے دن نماز سے پہلے لوگ حلقے بنا کر بیٹھے باتیں کریں۔

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ باب التعلق یوم الجمعۃ)

پچھلا پڑھیں

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اسناد جامعہ احمدیہ تنزانیہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 فروری 2020