• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

ان کو ہلاک مت کر کہ آخر وہ تیرے بندے ہیں ۔ بلکہ ان پر رحم کراور ان کے دلوں کو سچائی کےقبول کرنے کے لئے کھول دے۔ ہر ایک قفل کی تیرے ہاتھ کنجی ہے جبکہ تونے مجھے اس کام کے لئے بھیجا ہے۔سو میں تیرے منہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں نامرادی سے مروں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ اپنی وحی سے مجھے تونے وعدے دئے ہیں ان وعدوں کو تو پورا کرے گاضرور کریگا کیونکہ تو ہمارا صادق خدا ہے۔اے میرے رحیم خدا!اس دنیا میں میرا بہشت کیا ہے ۔بس یہی کہ تیرے بندے مخلوق پرستی سے نجات پاجائیں ۔سو میرا بہشت مجھے عطا کر اور ان لوگوں کے مردوں اور ان لوگوں کی عورتوں اور ان کے بچوں پر یہ حقیقت ظاہر کردے کہ وہ خدا جس کی طرف توریت اور دوسری پاک کتابوں نے بلایا ہے اس سے وہ بے خبر ہیں ۔اے قادر کریم !میری سن کہ تمام طاقتیں تجھ کو ہیں۔آمین ثم آمین

(مکتوبات احمد جلد اول صفحہ270۔ ایڈیشن دوم)

یہ حضرت اقدس مسیح ِموعودؑ کی لوگوں کی اصلاح کے لئے دعا ہے۔

ان دلوں کو خود بدل دے اے مرے قادر خدا
تو تو رب العالمین ہے اور سب کا شہریار
لشکرِ شیطان کے نرغے میں جہاں ہے گھر گیا
بات مشکل ہوگئی قدرت دکھا اے میرے یار
نسلِ انساں سے مدد اب مانگنا بےکار ہے
اب ہماری ہے تری درگاہ میں یاربّ پکار

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2021