اَللّٰهُمَّ لَكَ الشَّرَفُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ، وَلَكَ الْحَمْدُ عَلَى كُلِّ حَمْدٍ
(مسند احمد مطبوعہ بیروت،جلد 3،صفحہ:239)
ترجمہ: اے اللہ! تیرے لئے ہی عزت ہے ہر ایک بلندی پر اور تیرے ہی لئے سب تعریف ہے ہر ایک حال میں۔
یہ سید ومولیٰ، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمد ﷺکی بلندی پرچڑھنے کی دعا ہے۔
روایات میں بلندی پر چڑھنے کے حوالہ سے یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ جب آپﷺ بلندی پر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر کہتے، اور اترتے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ چنانچہ حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب ہم (کسی بلندی پر) چڑھتے، تو اللہ اکبر کہتے اور جب (کسی نشیب میں) اترتے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر: 2993)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)