• 24 اکتوبر, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ایم ٹی اے سے استفادہ

ایم ٹی اے کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے دنیا کے کونے کونے میں پیغام حق پہنچانے کے رستے ہموار کر دئیے ہیں۔ الحمدُ للہ۔ علم کے اضافے اور دینی دنیاوی معلومات کے پروگرام بچوں اور بڑوں کے لیے انتہائی اعلیٰ اخلاقی معیار کے ساتھ حاصل کرنے کا وسیلہ اللہ تعالیٰ نے ایک روحانی مائدہ کی صورت میں ہمارے گھروں میں اُتار دیا ہے۔ اب ہم نے یہ جائزہ لینا ہے کہ اس روحانی مائدہ سے ہم اور ہمارا خاندان کس حد تک فائدہ اٹھاتے ہیں۔ آج کی بے سکون اورا ضطراب کی شکار دنیا میں ہمیں بفضل خدا وسائل تو میسر ہیں لیکن اس عظیم روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھانا ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

لائبریری اور اسکول کو کتب کی ڈونیشن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2022