• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَهْدِ البَلاَءِ، وَدَرَكِ الشَّقَاءِ، وَسُوْءِ القَضَاءِ، وَشَمَاتَةِ الأَعْدَاءِ

(صحیح بخاری كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ جَهْدِ البَلاَءِ حدیث: 6347)

ترجمہ: اے اللہ میں مصیبت کی سختی ، برے وقت کے آنے سے، قضاوقدر کی برائی اور دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگتاہوں۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی مشکلات دور ہونے کی جامع دعا ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعت کو موجودہ حالات کے پیشِ نظر مسلسل دعاؤں کی تحریک فرما رہے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں:
آج بھی دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں ۔پاکستان کے لئے بھی ،الجزائر کے احمدیوں کے لئے بھی۔ اور دنیا میں ہر جگہ جہاں جہاں احمدی مشکلات میں گرفتار ہیں۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو دور فرمائے۔ اور خاص طور پر پاکستان میں قانون کی وجہ سے مختلف وقتوں میں مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں ۔احمدیوں کے لئے۔اور کسی صورت میں اب ان کی آزادی نہیں رہی۔

اسی طرح الجزائر میں بھی بعض حکومتی اہلکار مشکلات کھڑی کرتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کو ان سب مشکلات سے آزادی عطا فرمائے۔آمین

(خطبہ جمعہ 2اپریل 2021)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مئی 2021