• 27 اپریل, 2024

بلغاریہ میں مستحقین میں عطیہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے بچوں اور خاندانوں کے لیے جوتوں کے 6 پیلیٹس عطیہ کئے۔

بلغاریہ کے شہر پلیون (Pleven) کے قصبہ گلیانتسی(Gulyantsi) میں مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے جماعت احمدیہ بلغاریہ کے ذریعے بچوں اور بوڑھوں کے لئے 6 پیلٹس جوتوں کے عطیہ کئے۔

عطیہ میں تمام موسموں کے لیے جوتوں کے 1,000 سے زیادہ جوڑے شامل تھے، جن میں زیادہ تر بچوں کےجوتے تھے۔ اس کے علاوہ اسکول بیگز، کھلونے، بیڈ شیٹس، کمبل، باورچی خانے کے برتن اور دیگر سامان وغیرہ امالیپےسینٹر اور اسکول کی ٹیم کے ذریعے بچوں اور پسماندہ خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

22 مارچ 2022 کو عطیہ کو وصول کرنے کے بعد، خرستو سمرننسکی (Hristo Smirnenski) سیکنڈری ا سکول کی ڈائریکٹر مسز ایمیلیا پیٹروشیوا (Mrs. Emilia Petrusheva) اور امالیپے سینٹر کے میڈیئیٹر مسٹر نیکولائی اوگنیانوف (Mr. Nikolay Ognyanov) نے صدر جماعت احمدیہ بلغاریہ سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے مستقبل میں مشترکہ طور پر تعلیم کے فروغ اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے بعد اسکول کی ٹیم اور ’’امالیپے‘‘ سینٹر کی ٹیم نے مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی اور جماعت احمدیہ بلغاریہ کا شکریہ ادا کیا۔

انشاء اللہ تعالیٰ، رمضان کے مہینے میں، ہم ضرورت مند بچوں اور خاندانوں کے چہروں پر مسکراہٹ کے سامان کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: سدید احمد۔ معتمد مجلس خدام الا حمدیہ بلغاریہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ