• 24 اپریل, 2024

برماؔ جماعت میں جلسہ یومِ مسیح موعودؑ کا انعقاد

23 مارچ 1889 کا دن جماعت احمدیہ کا قیام ہونے کی نسبت سے جس طرح یومِ مسیح موعودؑ ہر سال دنیا بھر کی جماعتیں اپنی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ امسال برماؔ جماعت میں بھی مورخہ 27 مارچ بروز اتوار انعقاد کرنے کی توفیق ملی (الحمداللہ)۔

برماؔ میں ملکی حالت خانہ جنگی اور مارشل لاء کی وجہ سے ناگفتہ بحال ہے۔ باوجود مشکل حالات کے جماعت کی طرف سے آن لائن جلسہ یومِ مسیح موعودؑ انعقاد کا پروگرام بنایا۔ پروگرام کے مطابق تلاوت قرآن کریم سے آغاز ہوا۔ مکرم ایم۔ ایس ظفراللہ صاحب نے سورۃ جمعہ آیا ت ایک تا نو تک کی تلاوت کی اور مکرم ہدایت اللہ صاحب نے برمی ترجمہ سنایا۔ اس کے بعد مکرم ایس۔ کے نسیم احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود ؑ کا پاکیزہ منظوم کلام بعنوان ’’محاسنِ قرآن کریم‘‘ کو خوش الحانی سے سنایا اور ترجمہ بھی پیش کیا۔ بعدازاں مکرم وی۔ زیٹ عطاء المجیب صاحب معلم سلسلہ نے ’’حضرت مسیح موعود ؑ کا قلمی جہاد‘‘ کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے معرکۃ الآراء کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی کے تاریخی پس منظر اور ’’مضمون بالارہا‘‘ کی عینی شہادت کی تفصیلات بیان کیں۔ اُس کے بعد مکرم خلیل احمد صاحب معلم سلسلہ نے ’’میں عافیت کا ہوں حصار‘‘ کے عنوان پر حضرت مسیح موعودؑ کے اقتباسات میں سے چند تعلیمات برمی زبان میں پیش کرتے ہوئے خاص طور پر کشتی نوح میں سے ہماری تعلیم پیش کی۔ آخر پر خاکسار نے اختتامی خطاب میں یومِ مسیح موعودؑ منانے کی غرض و اہمیت اور تاریخ مختصر بیان کی۔ بعدازاں خاص بیعت کی اہمیت کے بارے میں سیّدنا امیر المؤ منین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ کے بیان فرمودہ اقتباس جو مورخہ 18 تا 24 مارچ 2022 الفضل انٹر نیشنل خصوصی اشاعت برائے یومِ مسیح موعود سے برمی ترجمہ کر کے بیان کیا۔ معًا بعد دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

آن لائن پروگرام میں احبابِ جماعت اور غیراز جماعت کے احباب 400 سے زائد شامل ہوئے، الحمداللہ۔ پروگرام کی کاروائی The Ahmadi Post Myanmar Youtube Channel کےذریعہ نشر ہوئی جسے کسی بھی وقت دوبارہ دیکھ سکتا ہے۔

(رپورٹ: محمد سالک۔ مبلغ سلسلہ برماؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ