• 1 مئی, 2024

معلوماتی مضامین لکھیں

بعض قارئین دریافت فرماتے ہیں کہ ہم اخبار الفضل کے لئے کچھ لکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں عناوین بتادیں۔ عناوین پر مشتمل ایک فہرست اس سے قبل شائع کی جاچکی ہے۔ جس کی اشاعت مکرّر پیش کی جارہی ہے۔ تاہم سیاحتی مقامات کی معلومات پر مشتمل مضامین کی اشد ضرورت ہے۔ یہ وہ عناوین ہیں جو قارئین کرام کے لئے دلچسپی کا موجب ہوتے ہیں۔

لہٰذامضمون نگار اپنے اپنے ممالک کا تعارف کرواسکتے ہیں۔ ان میں احمدیت کیسے آئی۔ احمدیہ مساجد کا تعارف کروایا جاسکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں:
’’یہ خانہ خدا ہوتا ہے۔ جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی‘‘

(ملفوظات جلد7 ص119)

حضرت مسیح موعود ؑنے اپنی تحریرات اور خطوط میں بعض ممالک کا نام تحریر فرمایا ہے۔ ان تحریرات کو الگ سے یکجا کیا جا سکتا ہے۔ جلسہ ہائے سالانہ پر قلم اُٹھا یا جا سکتا ہے۔ قربانی کرنے والے مرحومین پر مضامین لکھ کر ان کے اسماء کو نہ صرف زندہ رکھیں بلکہ اسلام احمدیت کی خاطر ان کی قربانیوں کو محفوظ کریں جو آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہوں۔

اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور سلطان القلم کا کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔ مواد ٹائپ شدہ ورڈ فارمیٹ میں ہو۔ مرد مضمون نگار اپنی مناسب اورباوقارفائل فوٹو بھی مضمون کے ساتھ بھجوادیں۔ مضامین مندرجہ ذیل ای میل پر بھجوائیں۔ جزاکم اللہ

Email: info@alfazlonline.org

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جون 2021