• 18 مئی, 2024

گزشتہ انبیاء کی تصدیق

حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:
’’میں اور میری اُمت روزِ قیامت ایک ٹیلے پر ہوں گے اور تمام مخلوقات کو دیکھ رہے ہوں گے۔ تمام امتوں کا ہر شخص یہ چاہ رہا ہو گا کہ کاش وہ بھی امت محمدیہ میں ہوتا۔ اور کوئی نبی ایسا نہیں ہو گا جس کی قوم اسے جھٹلائے گی مگر روزِ قیامت ہم اُس نبی کے گواہ ہوں گے کہ اس نے اپنے ربّ ذو الجلال کے احکام پہنچا دئیے تھے اور اُنہیں نصیحت کی تھی۔‘‘

(تفسیر طبری زیر آیت۔ وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا۔ البقرة: 144)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021