• 7 مئی, 2024

میری آنکھیں ہر پل نور کے حالے بُنتی رہتی ہیں

میری آنکھیں ہر پل نور کے حالے بُنتی رہتی ہیں
ہونٹوں کے پربت سے تیرے ذکر کی ندیاں بہتی ہیں

دل کُٹیا میں اِک تیرے ہی نام کی شمع جلتی ہے
ایک پجارن شب بھر اس میں تیری پوجا کرتی ہے

تُو غفار ہے مولیٰ سائیں، الرحمٰن، رحیم بھی تُو
میں کیا ہوں بس خاک ہوں مولیٰ! تو ستار، عظیم بھی تو

دن بھی تیرا، رات بھی تیری، نقش بھی تو، نقاش بھی تو
کھل کھلیان بھی تیری چھایا، دھرتی تو، آکاش بھی تو

جنگل جنگل، صحرا صحرا، بستی بستی دیکھ لیا
تیری ہستی کا جلوہ ہے، ہستی ہستی دیکھ لیا

تو میرا سانول ہے سائیں! تو ہی ہے لجپال مرا
تجھ سے میرا کیا پردہ، تو سب جانے ہے حال مرا

(جواد جاذل)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ