• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

وَ قَالَ مُوۡسٰی رَبَّنَاۤ اِنَّکَ اٰتَیۡتَ فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَاَہٗ زِیۡنَۃً وَّ اَمۡوَالًا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۙ رَبَّنَا لِیُضِلُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِکَ ۚ رَبَّنَا اطۡمِسۡ عَلٰۤی اَمۡوَالِہِمۡ وَ اشۡدُدۡ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَلَا یُؤۡمِنُوۡا حَتّٰی یَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِیۡمَ ﴿۸۹﴾

(یونس:89)

ترجمہ: اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے ربّ! یقیناً تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو اس دنیوی زندگی میں ایک بڑی زینت اور اموال دئیے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! (کیا) اس لئے کہ وہ تیری راہ سے (لوگوں کو) بھٹکادیں۔ اے ہمارے ربّ! ان کے اموال برباد کر دے اور ان کے دلوں پر سختی کر۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔

یہ حضرت موسیٰؑ کی ظالم قوم کے خلاف دعا ہے۔

حضرت موسیٰؑ نے فرعون کو تبلیغ کی اور اس کو خدا کی طرف دعوت دی مگر اس نے مسلسل انکار کیا اور خدائی فرستادہ کا مقابلہ کرنا چاہا۔ اسکے مظالم اور اسکے شان و شوکت کے خاتمے کے لئے حضرت موسیٰؑ نے خدا کے حضور التجاء کی۔اللہ نے آپؑ کی دعا سنی اور آپکو اور آپکی قوم کو فرعون کے مظالم سے نجات دی اور اسے اور اسکے لشکر کو سمندر میں تباہ کردیا۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اگست 2021