حکومت
اب دیکھو حکومت کس چیز کا نام ہوتا ہے۔ حکومت اس بات کا نام نہیں کہ میاں، بیوی سے اپنی باتیں منوائے اور بیوی میا ں سے۔ بلکہ حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے یہ نہیں کہ جو بھی حکم دے اسے بادشاہ کہہ دیا جائے۔ انگریزی میں لطیفہ مشہور ہے کہ ایک بچے نے اپنے باپ سے پوچھا کہ اباجان! بادشاہ کس کو کہتے ہیں؟ باپ کہنے لگا بادشاہ وہ ہوتا ہے جس کی بات کو کوئی رد ّ نہ کر سکے۔ بچہ یہ سن کر کہنے لگا کہ اباجان! پھر تو ہماری اماں جان بادشاہ ہیں۔
(خلیفۃ المسیح الثانی ؓ از خلافت علیٰ منھاج النبوت صفحہ71)
(مرسلہ:ناصرہ احمد۔ کینیڈا)